سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پالے کیلے (سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ۔

 ٹورنامنٹ 11 دسمبر سے 19 دسمبر 2024 تک پالے کیلے کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ لنکا ٹی 10 سپر لیگ ٹورنامنٹ میں فرنچائز، کولمبو جیگوارز، گال مارولز، ہمبنٹوٹا بنگا ٹائیگرز، جافنا ٹائٹنز، کینڈی بولٹس اور نووارا ایلیا کنگز حصہ لے رہی ہیں جو راؤنڈ رابن فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی ۔ لیگ کا فائنل 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں