پر یمیئر سپر کرکٹ لیگ ، نووا میڈ نے نیٹ سول کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

پر یمیئر سپر کرکٹ لیگ ، نووا میڈ نے  نیٹ سول کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پر یمیئر سپر کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ٹائٹل نووا میڈ نے اپنے نام کر لیا ، نیٹ سول کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں نووا میڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154رنز کا ہندسہ جوڑا ۔ ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن نیٹ سول کی ٹیم 103رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ مہمان خصوصی صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم احمد اور دیگر نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیز اور میڈلز دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں