کیوی اوپنر ڈیون کانوے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

کیوی اوپنر ڈیون کانوے انگلینڈ  کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ ڈیون کانوے پہلے بچے کی ولادت کے باعث تیسرا ٹیسٹ مس کریں گے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیون کانوے کی جگہ مارک چیپمین کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور تیسراٹیسٹ ہفتے کوہیملٹن میں شروع ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں