فرانس:3رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ کیساتھ گینگ ریپ پر 14 برس قید

فرانس:3رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ کیساتھ گینگ ریپ پر 14 برس قید

پیرس(سپورٹس ڈیسک )فرانس میں طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے رگبی کے 3 کھلاڑیوں کو 14 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کی ایک عدالت نے 3 رگبی کھلاڑیوں کو 2017 میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 12 سے 14 سال تک قید کی سزا سنائی ۔ یہ کھلاڑی پہلے فرانسیسی ٹیم گرینوبل کے لیے کھیلتے تھے ۔ عدالت نے 30 سالہ آئرش ڈینس کولسن اور 30 سالہ فرانسیسی لوئک جیمز کو 14 سال قید کی سزا سنائی اور نیوزی لینڈ کے 34 سالہ روری گرائس کو 12 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے جرم کو روکنے میں ناکامی پر آئرلینڈ انٹرنیشنل کے سابق کھلاڑی31 سالہ کرس فیرل کو چار سال قید کی سزا سنائی۔ جرم کو روکنے کے لیے مداخلت نہ کرنے پر نیوزی لینڈ کے 30 سالہ ڈیلن ہیز کو دو سال معطلی کی سزا سنائی گئی۔مارچ 2017 کو طالبہ کو ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کولسن، جیمز اور گرائس نے بتایا کہ ان کے متاثرہ طالبہ کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور دعویٰ کیا کہ یہ سب رضامندی سے ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں