ویمنز ون ڈے :کانکرز نے سٹارز ، چیلنجرز نے انوینسبلز کو ہرادیا

ویمنز ون ڈے :کانکرز نے سٹارز ، چیلنجرز نے انوینسبلز کو ہرادیا

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کانکرز نے سٹارز اور چیلنجرز نے انوینسبلز کو شکست دیدی۔ شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کانکرز نے سٹارز کو 48 رنز سے شکست دی۔۔

 سٹارز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر کانکرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور کانکرز کی ٹیم 44.5 اوورز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، فاطمہ ثنا 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سٹارز کی وحیدہ اختر نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سٹارز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 39.4 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، صدف شمس 28 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ، کانکرز کی جانب سے نشرہ سندھو اور سیدہ عروب شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، نشرہ سندھو کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا ، ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز نے انوینسبلز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا ، انوینسبلز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عمیمہ سہیل نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، چیلنجرز کی جانب سے تسمیہ رباب نے تین جبکہ زیب النسا اور ثمینہ آفتاب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، چیلنجرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 36.4 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا، عالیہ ریاض نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انوینسبلز کی غلام فاطمہ نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا ، عالیہ ریاض کو بہترین اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں