قائداعظم گیمز، پنجاب 60تمغوں کیساتھ سرفہرست

قائداعظم گیمز، پنجاب 60تمغوں کیساتھ سرفہرست

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں دفاعی چیمپئن پنجاب ایونٹ کے پہلے روز ہی 60تمغوں کیساتھ سرفہرست اور مسلسل تیسری بار ٹرافی جیتنے کیلئے سب سے آگے ہے ۔

 پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز مجموعی طور پر 102 تمغے مختلف اکائیوں کے درمیان تقسیم ہونگے جن میں 34گولڈ،34 سلور، اور 34برانز میڈلز شامل ہیں۔گیمز کے پہلے روز پنجاب نے 26 گولڈ، 28 سلوراور 6 برونز میڈلز کے ساتھ مجموعی طورپر 60 تمغے جیتے ۔ اسلام آباد نے 5 گولڈ، 3 سلور اور16 برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 24تمغے ،خیبر پختونخوا نے 1گولڈ،1سلور اور 5 برونز کے ساتھ 7 تمغے ،سندھ نے 1گولڈ، 4سلور اور 1برانز میڈل کے ساتھ 6تمغے ،بلوچستان نے 3 گولڈ میڈلز، آزاد جموں و کشمیر1گولڈ میڈل جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیمیں کوئی تمغہ حاصل نہ کر سکیں۔ڈی جی پی ایس بی یاسرپیرزادہ نے کہاہے کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے انعقاد سے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں