پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس ،عہدیداران کا انتخاب
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔۔۔
ملک محمد احمد سعید ایسوسی ایشن کے صدر، محمد یاسین سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ اجلاس میں صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں ڈسٹرکٹ نمائندوں نے شرکت کی جس میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کی خالی ہونے والی سیٹ پر رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد سعید کو اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا ۔