بابر کی ٹیسٹ میں نمبر ’’3‘‘پر کارکردگی غیر متاثر کن :راشد لطیف
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہاہے کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹر ہیں ،البتہ ٹیسٹ میں نمبر "3" پر ان کا ریکارڈ زیادہ متاثر کن دکھائی نہیں دیتا۔
بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 2486 رنز نمبر " 4" پوزیشن پر کھیلتے ہوئے بنائے ،جہاں انہوں نے 52 اننگز میں 7 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔ بابر اعظم نے 19 مرتبہ نمبر "3 " پوزیشن پر بیٹنگ کی ہے ،جہاں انہوں نے 30.00 کی اوسط سے 510 رنز سکور کر رکھے ہیں۔