قائد اعظم ٹرافی :سیالکوٹ کے لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 336 رنز

قائد اعظم ٹرافی :سیالکوٹ کے  لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز  میں 4 وکٹوں پر 336 رنز

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سہ فریقی مرحلے کے آخری میچ کے پہلے روز سیالکوٹ نے لاہور وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 336 رنز بنا لیے ، اذان اویس اور عاشر محمود نے سنچریاں سکور کیں ۔۔

عاشر محمود نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے ، لاہور وائٹس کی جانب سے حکمت اﷲ نے دو جبکہ عبید شاہ اور محمد احسن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں