13ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کا فائنل آج
لاہور (سپورٹس ڈیسک )لاہور پولو کلب کے زیراہتمام13ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ سپانسرڈ بائی چیتا کا فائنل آج ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز اور ایف جی /دین پولو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بارش کی وجہ سے متاثر ہونے والے دونوں سیمی فائنلز کا انعقادہفتہ کو کیا گیا۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کو 7-5 سے ہرا یا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے آرمی کی ٹیم کو 7-4 سے ہرا یا۔