اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا آج سے آکلینڈ میں آغاز
آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک )اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ آج سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے ۔
یہ مردوں کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 47 واں جبکہ خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 38 واں ایڈیشن ہوگا۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلواپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکی ٹینس سٹار کوکوگف دفاعی چیمپئن ہیں۔