روہت اور سابق منیجرکا کوہلی کیخلاف منصوبہ بے نقاب
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد روہت شرما کی پی آر ٹیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حق اور ویرات کوہلی کو نیچا دکھانے کیلئے مہم شروع کردی ۔
سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد مشہور شخصیات نے ایک دم سے روہت شرما سے اظہار یکجہتی کیا اور انہیں بھارت کا زبردست کپتان قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق روہت شرما کے حق میں مہم ویرات کوہلی کی سابق منیجر ہنٹی سجدہ نے چلائی اور متعدد اہم شوبز و دیگر شخصیات سے روہت کے حق میں ٹویٹس و سٹیٹس شیئر کروائے ۔کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس مہم کا بڑا مقصد کوہلی کو نیچا دکھانا بھی تھا۔ٹویٹ کرنے والی تقریباً تمام مشہور شخصیات کسی نہ کسی طرح دھرم سے وابستہ ہیں اور بالواسطہ طور پر دکھا رہی ہیں کہ کس طرح خراب فارم میں رہنے والے روہت نے خود کو ڈراپ کیا، لیکن اسی سفر سے گزرنے والے کوہلی نے ایس سی جی ٹیسٹ میچ کھیلنا جاری رکھا۔