مشتاق محمد، انضمام ، سعید انور مصباح ہال آف فیم میں شامل

مشتاق محمد، انضمام ، سعید انور   مصباح ہال آف فیم میں شامل

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے چار سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کر لیاہے ۔

 اس طرح پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرکٹرز کی تعداد 14 ہو گئی ہے ۔ چاروں کرکٹرز نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وہ اس بات پر فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں کہ انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا، پی سی بی کے اس اقدام سے موجودہ اور آنے والے کرکٹرز کو حوصلہ ملے گا ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چاروں کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں