چیمپئینز ٹرافی:آئی سی سی وفدکا قذافی سٹیڈیم میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد قذافی سٹیڈیم پہنچ گیا۔
وفد میں ایونٹس، براڈ کاسٹرز، لاجسٹک کے نمائندگان شامل تھے جنہوں نے سٹیڈیم کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی، اس موقع پر دیگر شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔