انگلش بیٹر پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر

انگلش بیٹر پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )برطانوی کرکٹر جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے انگلش فرسٹ کلاس سیزن کو خیرباد کہہ دیا۔۔

 وہ اس سال صرف ہیمپشائر کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ کھیلیں گے ۔جیمز ونس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہمپشائر کی قیادت سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔ انگلش کرکٹر نے اپنی کاؤنٹی کے ساتھ صرف وائٹ بال کرکٹ کا نیا معاہدہ کرلیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 34 سالہ جیمز ونس کے فیصلے کی وجہ ای سی بی کی نئی این او سی پالیسی ہے ۔ای سی بی نے اس سال ریڈ بال کرکٹرز کو سیزن کے دوران این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔ چیمپینز ٹرافی کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل کی تاریخیں انگلش سیزن سے بھی متصادم ہیں۔ جیمز ونس پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔ ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی کے بعد ونس کو پی ایس ایل کا این او سی مل جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور بھی ایسا ہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے جن میں 30 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں