صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے تک متوقع

صائم ایوب کے مستقبل کا  فیصلہ اگلے ہفتے تک متوقع

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے سکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے تک متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق نوجوان اوپنر صائم ایوب کی سرجری نہیں ہوگی تاہم ری ہیب میں مزید وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی سکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے ۔لندن کے ڈاکٹرز کی رپورٹس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ صائم کے آپریشن کی ضرورت نہیں، وہ ری ہیب پلان پر ہی مکمل عمل کرکے فٹنس پاسکتے ہیں تاہم انکی سلیکشن ڈاکٹرز کے مشورے سے مشروط ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں