بھائیوں3سے 4ٹکٹس ملتے ہیں، اسلئے بس ٹکٹ نہ مانگا کریں: نسیم شاہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مداحوں سے میچ کے ٹکٹس نہ مانگنے کی درخواست کر دی۔پی سی بی کی پوڈکاسٹ میں نسیم شاہ نے کہا کہ بھائیو!ہم لوگوں کو 3سے 4ٹکٹس ملتے ہیں اور دو تین سو لوگ ہوتے ہیں۔۔۔
براہِ مہربانی ناراض نہ ہوا کریں، اپنی فیملی کو بھی بعض اوقات منع کرنا پڑتا ہے ۔ مجبوری ہے سب کو خوش نہیں رکھ سکتے ، بس ٹکٹ نہ مانگا کریں۔ جب 12، 13برس کی عمر میں لاہور کرکٹ کھیلنے آیا تو ایک شخص نے ایک بال دیکھ کر کہا کہ فرسٹ کلاس تو آپ ابھی کھیل سکتے ہو، مجھے والد نے ایک ڈیڑھ ماہ کھیلنے کیلئے دیا کہ کچھ ہو گیا تو ٹھیک ورنہ سکول واپس آؤں۔