ٹرائی سیریز کی ٹرافی کیلئے شاہین اور کیویز میں آج مقابلہ

ٹرائی سیریز کی ٹرافی کیلئے شاہین اور کیویز میں آج مقابلہ

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کیلئے شاہین اورکیویز میں آج نیشنل سٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا،ڈے اینڈنائٹ میچ دوپہر2بچے شرو ع ہوگا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گزشتہ روزدونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی جبکہ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سہ فریقی سیریز کا فائنل ہائی سکورنگ ہوگا اور 90 فیصد تماشائی ہمارے خلاف ہونگے ، کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ ہے ، سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی۔ فائنل ایک اور ہائی سکورنگ میچ ہوسکتا ہے ،ایک زبردست میچ کی امید ہے ، اس سے قبل میچز میں بھی طویل اننگز کھیلی گئیں، ہم نے ابھی تک فائنل کیلئے اپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی۔ فائنل سے پہلے ہمیں تیاری کا اچھا وقت مل گیا، پاکستان میں کرکٹ کھیل کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں، کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے ، لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ ہمارے خلاف ہی ہوگا، ہم نے تین دن میں دومیچز کھیلے ، کچھ تھکن تو ہو گئی ہے ۔ لاہور میں میچ کے دوران زخمی ہونے والے راچن رویندرا اب بہتر محسوس کررہے ہیں،لیکن ہم جلد بازی میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ،راچن کی صحت سے متعلق صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں