انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال فیلڈ اکھاڑا بن گئی، کھلاڑی گتھم گتھا

انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال فیلڈ اکھاڑا بن گئی، کھلاڑی گتھم گتھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )گُوڈیسن پارک میں کھیلے گئے پریمیئر لیگ کے آخری مرزی سائیڈ ڈربی کا اختتام ایورٹن کے لیورپول کے خلاف انجری ٹائم میں دوسرا گول سکور کرتے ہوئے میچ 2-2 سے ڈرا کرتے ہوئے انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے بعد پانچ منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا لیکن آن فیلڈ انجری کی وجہ سے اضافی وقت کو بڑھا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایورٹن کے جیمز ٹارکوسکی نے 98 ویں منٹ میں برتری کو برابر کیا۔گول کے بعد ایورٹن کے مداح پچ پر اتر آئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے ۔ ریفری نے گول کی تصدیق کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لی اور تصدیق کے بعد دوسری بار جشن منایا گیا،لیکن تنازع تب کھڑا ہوا جب فُل ٹائم کی سیٹی بجنے کے بعد ایورٹن کے عبدالائے ڈوکور بھاگ کر لیورپول کے مداحوں کے سامنے گئے اور جشن منانے لگے ۔لیورپول کے کرٹس جونز، ایورٹن کے مڈفیلڈر کی جانب دوڑ کر گئے اور ان کو پیچھے سے پکڑ لیا اور پھر دونوں کھلاڑی گتھم گتھا ہوگئے جن کو بعد ازاں دیگر کھلاڑیوں نے چھڑایا۔دونوں کھلاڑیوں کو ریفری مائیکل اولیور نے دوسرا پیلا کارڈ دکھایا،تنازع یہیں نہیں تھما بلکہ کھلاڑیوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سٹیورڈز کو بلانا پڑا۔لیورپول کے منیجر آرنے سلاٹ ریفری سے گول کے متعلق بات کرنے آہی رہے تھے کہ ریفری نے ان کو دیکھ کر لال کارڈ دِکھا دیا، جس کے بعد وہ دو میچز تک پچ پر نہیں آسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں