کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل

کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان و مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے خود کو کنگ کہنے پر ناراضی کا اظہار کردیا۔
نیشنل سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے بعد بابراعظم نے صحافیوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کردیں، کیرئیر کے اختتام پر پتہ چلے گا کون کنگ ہے ۔ فی الحال ٹیم کے اندر ایک نئے کردار پر توجہ مرکوز ہے اور کوشش ہے کہ اور بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں،بابراعظم کی یہ ویڈیوسوشل میڈیاپر خوب وائرل ہورہی ہے ۔