پی ایس ایل 11 اپریل سے شروع:شیڈول جاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 10 کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔11 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے ، لاہور کا قذافی سٹیڈیم ان میں سے 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر 1 سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔کراچی کا نیشنل بینک سٹیڈیم اور ملتان سٹیڈ یم 5، 5 میچوں کی میزبانی کریں گے ۔ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے جن میں سے 2 میچ ویک اینڈ (ہفتہ) اور ایک قومی تعطیل (یومِ مئی) پر ہو گا۔