نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلے : عمر اکمل

نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا پاکستان  کیلئے کرکٹ کھیلے : عمر اکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل سے دور کرکٹر عمر اکمل نے کہاہے کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کیوں نہیں چاہتے کہ بیٹا کرکٹر بنے ؟تواُنہوں نے جواب میں کہا کہ میں ایک بات واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ میرے بیٹے کو کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ وہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ پر ناجائز الزامات لگا کر میرے کیریئر کے 7 سال ضائع کر دیئے ۔ جب میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا گیا ہے تو میں کیسے چاہوں گا کہ میرے بیٹے کے ساتھ بھی ایسا ہو جیسا میرے ساتھ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں