نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا گیا

نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے کے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے اس اقدام سے روک دیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے اعلیٰ حکام سے تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کرد یئے ہیں۔قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کو اب 40 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے میچ فیس ادا کی جائے گی جبکہ رزیرو کھلاڑی 5 ہزار روپے پانے کا حقدار ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں