سابق آسٹریلوی کرکٹر میک گل منشیات سمگلنگ کے مجرم قرار

سابق آسٹریلوی کرکٹر میک گل منشیات سمگلنگ کے مجرم قرار

میلبرن(سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیورٹ میک گل کو منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیدیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈسٹرکٹ کورٹ نے کہا کہ سابق انٹرنیشنل آسٹریلوی کرکٹر سٹیورٹ میک گل کو انکے بہنوئی اور ڈیلر کے درمیان کوکین کے سودے میں ملوث ہونے کا قصور وار پایا گیا ہے تاہم کرکٹر کو ممنوعہ ادویات کی فراہم کرنے سے متعلق الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت کے دوران، عدالت کو بتایا گیا کہ میک گل نے اپریل 2021 میں اپنے بہنوئی مارینو سوتیرو پولوس اور ایک ڈیلر کیساتھ ملکر نیوٹرل بے ریسٹورنٹ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تھا اور شرکت کی تھی۔اس ڈیل میں ایک کلو گرام کوکین کے بدلے 330,000 ڈالر دینے پر اتفاق ہوا تاہم کرکٹر کو کبھی منشیات کیساتھ نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی انکے پاس سے پیسے برآمد ہوئے ہیں لیکن سہولت کاری کے مرتکب ہوئے ہیں،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سٹیورٹ میک گل کو رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کے عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں