پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20 کل، قومی ٹیم کی خوب مشقیں

پاک  نیوزی  لینڈ  پہلا  ٹی  20 کل، قومی ٹیم  کی  خوب  مشقیں

کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پرمشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلاجائیگا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میچ پاکستانی وقت کے وقت صبح سوا6بجے شروع ہوگا،قومی ٹیم سلمان آغا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روزکوچزکی نگرانی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیااوربیٹنگ ،بالنگ اورفیلڈنگ کی بھرپورمشقیں کیں ۔ کپتان سلمان علی آغا نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں کہا کہ ان کھلاڑیوں کا سلیکشن ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوا ہے اور ان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ،یہ نوجوان ٹیم ہے اور یہ سیریز میں بے خوف کرکٹ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کر رہے ہیں۔ ان کی بھی بحیثیت کپتان یہ دوسری سیریز ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں قیادت کی تھی جو 2-2 سے برابر رہی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں سات وہ کھلاڑی شامل ہیں جو حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلے تھے ۔ فاسٹ بالر بین سیئرز اور سپنر ایش سوڈھی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ کائل جیمیسن اور ول او راک کا سلیکشن پہلے تین میچوں کے لیے ہوا ہے جبکہ میٹ ہینری فٹ ہونے کی صورت میں آخری دو میچوں میں دستیاب ہوں گے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 44 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 23 اور نیوزی لینڈ نے 19 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں