پی ایس ایل کا ٹرافی ٹور شروع، حیدرآباد میں رونمائی

پی ایس ایل کا ٹرافی ٹور شروع، حیدرآباد میں رونمائی

حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی ٹور کا آغاز حیدرآباد سے کردیا گیا، کراچی، لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں بھی تقریب رونمائی ہوگی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے پی ایس ایل تاریخ میں پہلی بار ٹرافی ٹور کا گزشتہ روز سے آغاز ہوگیا، پہلے دن حیدرآباد اور کراچی میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی دسویں ایڈیشن کی ٹرافی لومینارا پاکستان کے 11 شہروں کا دورہ کرے گی، پی ایس ایل کا ٹرافی ٹور 29 مارچ تک جاری رہے گا۔پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کا آغاز حیدرآباد سے ہوگیا، آج اور کل کراچی میں مختلف مقامات پر ٹرافی کی نمائش ہوگی، 16 اور 17 مارچ کو لاہور، 18 مارچ کو ملتان، 19 مارچ کو بہاولپور، 20 مارچ کو فیصل آباد میں ٹرافی کی رونمائی ہوگی جبکہ 22 مارچ کو پشاور، 23 مارچ کو اسلام آباد میں بھی ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹرافی ٹور کا دوسرے مرحلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہاکہ ٹرافی ٹور کا مقصد پاکستان کی ثقافت کو روشناس کروانا ہے ، پہلے مرحلے میں ٹرافی کو کراچی کی متحرک گلیوں سے لاہور کے تاریخی مقامات پر ڈسپلے کیلئے پیش کیا جائے گا اور اس میں پاکستان کے دلکش مناظر کو بھی دکھایا جائے گا جس کے بعد مزید تاریخی اور مشہور مقامات بھی موجود ہیں۔ یہ ٹرافی ٹور شائقین کو ان کی محبت لوٹانے کا ہمارا طریقہ ہے جو پچھلی دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دل اور روح رہے ہیں۔ ان کی غیر متزلزل حمایت ہمارے کھلاڑیوں کے جذبے میں اضافہ کردیتی ہے اور اس لیگ کو دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک بناتی ہے ۔پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں