ویمنز پریمیئر لیگ کے فائنل میں آج دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز مدمقابل

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل )کے تیسرے ایڈیشن کافائنل آج دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔۔
فائنل میچ بریبورن سٹیڈیم، ممبئی کے مقام پر ہوگا۔ دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو آسٹریلیا کی مایہ نازبیٹر میگ لیننگ لیڈ کریں گی جبکہ ممبئی انڈینز کی ویمنز ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل راؤنڈر ہرمن پریت کور کریں گی۔