لنکی گاؤٹ نے اس سال مردوں کی 200میٹر کی تیز ترین دوڑ لگائی
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)17 سالہ آسٹریلوی سپرنٹر لنکی گاؤٹ نے اس سال دنیا میں مردوں کی 200 میٹر کی تیز ترین دوڑ لگائی ۔
یہ نوجوان دسمبر میں اس وقت نمایاں ہوا جب اس نے 16 سال کی عمر میں اب تک کی تیز ترین دوڑ لگائی۔ اس نے 20.04 سیکنڈز میں اسی عمر میں یوسین بولٹ کے ریکارڈ کو توڑ دیا، اور پیٹر نارمن کے 1968 کے اولمپکس کے 20.06 کے آسٹریلیائی ریکارڈ کو بھی توڑا۔گاؤٹ نے اتوار کوئینز لینڈ سٹیٹ چیمپیئن شپ میں 20.05 کے ساتھ رواں برس تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ بنایا۔