نیوزی لینڈ،پاکستان کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلاجائیگا

نیوزی لینڈ،پاکستان کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلاجائیگا

ڈونیڈن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 21 مارچ کو ایڈن پارک،آکلینڈ،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 23مارچ کو بے اوول، مانٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26مارچ کو سکائی سٹیڈیم،ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں 29 مارچ کو نیپئرپہنچیں گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ میک لین پارک، نیپئر میں کھیلیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں