چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا:ترجمان

چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا:ترجمان

لاہور(سپورٹس دیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ کو بدنام کرنے کی مہم شروع کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے ۔ترجمان پی سی بی نے کہاکہ بھارتی میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے ، قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اورگیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جب کہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی کے دوران 869کروڑ روپے (85 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 سٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں