ایلیمنیٹر ون:یونائیٹڈ ہریکینز نے یونائٹیڈ تھنڈرز کو ہرادیا

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )اے کے جی ٹی 20 پریمیئر لیگ کے ایلیمنیٹر ون میں یونائیٹڈ ہریکینز نے یونائٹیڈ تھنڈرز کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایلیمنیٹر ٹو کے لیے کوالیفائی کر لیا۔۔
جہاں اس کا مقابلہ کوالیفائر کی ناکام ٹیم فرینڈز یونائٹیڈ سے ہو گا۔ اے کے جمخانہ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں یونائٹیڈ تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ۔ جواب یونائٹیڈ ہریکینز نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔