پاکستان پیڈلورس نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کریگا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے کہا ہے کہ پاکستان پیڈلورس نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا۔۔
چیمپئن شپ 11 اپریل سے کراچی میں شروع ہو گی اور پیڈل کے شوقین افراد کے لئے یہ ایک پریمیئر ایونٹ ثابت ہو گا،چیمپئن شپ 2025 میں تین کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں، خواتین اور مکسڈ مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جس کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کا اعلان آئندہ دو تین روز میں کیا جائے گا ۔