کیوی خواتین کھلاڑی سوفی ڈیوائن، امیلیا کیر، لیاتاہوہو کی ٹی 20سیریز کیلئے ٹیم میں واپسی

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک )سوفی ڈیوائن، امیلیا کیر اور لیا تاہوہو کی آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی ہوم سیریز کیلئے ۔۔
نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل پہلے میچ سے ہوگا۔یہ میچ ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دریں اثناسوزی بیٹس سری لنکا کے خلاف 1-1 سے ڈرا ہونے والی سیریز کے بعد ٹیم کی عبوری کپتان رہیں گی۔