بھارتی کرکٹریوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی باضابطہ طلاق

بھارتی کرکٹریوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی باضابطہ طلاق

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر یوزویندر چہل کی کوریوگرافر دھناشری ورما سے باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھناشری اور چہل گزشتہ روز باندرہ فیملی کورٹ میں پیش ہوئے۔۔۔

 فیملی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوریوگرافر دھناشری ورما اور کرکٹر یوزویندر چہل کی شادی باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے ۔یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے اس سے قبل مشہور جوڑے کے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد انہیں چھ ماہ کا صلح کا وقت دیا تھا جو کہ بھارتی قانون کا حصہ ہے اور فیملی کورٹ کو جمعرات 20 مارچ 2025 تک کارروائی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تھیرپورٹس کے مطابق چاہل نے دھناشری کو پونے 5 کروڑ روپے بطور علحیدگی الاؤنس دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں