پاکستان رواں برس اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں نظرانداز

پاکستان  رواں  برس  اذلان  شاہ ہاکی  ٹورنامنٹ  میں  نظرانداز

لاہور(سپورٹس ڈیسک )رواں برس اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا،2024میں پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا اور سلور میڈل جیتنے پر حکومتی سطح پر قومی ٹیم کی بھرپور پذیرائی کی گئی تھی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 22 نومبر سے ایپوہ میں کھیلا جا رہا ہے ۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کی گئی پوسٹ کے مطابق مدعو کردہ ٹیموں میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے ۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے پی ایچ ایف کو کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ حیران کن طور پرگولڈ میڈل جیتنے والی جاپانی ٹیم کو بھی اس سال کے ایونٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ رواں برس 22 سے 29 نومبر تک ایپوہ میں ایونٹ میں شامل ٹیموں میں بیلجیئم، کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئرلینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں