میرا بیٹا پاکستان کیخلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگا:والد محمد عباس

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی نژاد آل راؤنڈراورکیوی ٹیم کے رکن محمد عباس والد پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس نے کہا ہے کہ حریف ٹیم کوئی بھی ہو۔۔
پاکستان کے خلاف اچھا میچ ہو گا۔ میں اس وقت بہت خوش ہوں، محمد ارسلان عباس خود کو فائٹر ثابت کرے گا وہ ٹف ٹائم دینے کی کوشش کرتا ہے ، خوشی کی بات یہ ہے کہ میرے بیٹے کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے پاکستان ٹیم بھی اچھی ہے ، اچھا میچ ہو گا اور محمد عباس فائٹ کرے گا۔ محمد عباس نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈھائی برس سے کھیل رہے ہیں ، ہمارا تعلق ضلع خانیوال کے ایک چھوٹے سے گاؤں روشن پور سے ہے ،پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی اور پھر نیوزی لینڈ منتقل ہونے کے بعد یہاں کرکٹ کھیلی۔ محمد عباس کا پورا نام محمد ارسلان عباس ہے ۔