بھارتی اداکار نے وارنر کوبیٹے جیسے قراردیا، توہین پر معذرت

بھارتی اداکار نے وارنر کوبیٹے جیسے قراردیا، توہین پر معذرت

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی اداکار نے آسٹریلوی ٹیم کے سابق پلیئر اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ڈیوڈ وارنر کو اپنے بیٹے جیسا قرار دے دیا۔

ساؤتھ فلموں کے سینئر اداکار 68 سالہ راجند پرساد نے فلم رابن ہڈ میں ڈیوڈ وارنر کی توہین کرنے کے بعد آنے والے ردعمل پر معذرت کرلی ہے ۔سینئر اداکار نے ایک ویڈیو پیغام میں آسٹریلوی کھلاڑی سے متعلق اپنے تبصرے پر وضاحت پیش کی اور کہا کہ میں نے ڈیوڈ وارنر سے متعلق جو کچھ بھی کہا وہ غیر ارادی تھا، ایونٹ کے دوران ہم سب آپس میں ہنسی مذاق کررہے تھے ، میں نے وارنر سے کہہ دیا ہے کہ وہ تو میرے بچوں جیسا ہے ۔ میں اور وارنر ایونٹ سے قبل ایک دوسرے کے شعبوں پر مذاق کررہے تھے ، اُس نے مجھے گلے لگایا تو میں نے کہا خود کو اداکار کے طور پر ثابت کرے تو اس نے جواباً کہا تم خود کو کرکٹر کے طور پر ثابت کرو۔ میں ڈیوڈوارنر سے محبت کرتا ہوں، مجھے اس کی کرکٹ پسند ہے اور اُسے ہماری فلمیں اور اداکاری مزہ دیتی ہیں، اگر میری حرکت سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت چاہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں