آسٹریلیا میں جَلد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا دکھائی دوں گا:عثمان قادر

آسٹریلیا میں جَلد ڈومیسٹک کرکٹ  کھیلتا دکھائی دوں گا:عثمان قادر

سڈنی(سپورٹس ڈیسک ) سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا منتقلی کے بعد معاملات کنٹرول میں ہیں۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جَلد یہاں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا دکھائی دوں گا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اپنے اور اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا منتقل ہوا، سب کچھ پلان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، میرے والد کی خواہش تھی کہ میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں، تاہم میں آسٹریلیا کی طرف سے کھیلتا ہوں یا نہیں لیکن میں اپنا پورا زور لگاؤں گا۔ پاکستان میں رمضان کا اپنا ہی مزہ ہے ، خوشی کے موقع پر فیملی سے دور نہیں رہا جاتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں