پیرو فٹبال کپ :میچ کے دوران ریفری کی حملہ آور کو کک ، ویڈیو وائرل

پیرو (سپورٹس ڈیسک ) پیرو فٹبال کپ کے ایک میچ کے دوران ریفری نے حملہ آور کو کک دے ماری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایک سپورٹرامپائر کو بوتل مارنے کے لیے میدان میں آیا اسی دوران ریفری نے اپنے دفاع میں لات مار دی۔حملہ آور تماشائی نے جیسے ہی پلاسٹک کی بوتل ریفری کو کھینچ کر مارنا چاہی، لوئس الیگری نامی میچ ریفری نے اپنی دائیں ٹانگ سے حملہ آور کو مار کر نیچے گرا دیا۔