نگلش بورڈ کا پٹودی ٹرافی ختم کرنیکا فیصلہ، شرمیلا ٹیگور کوصدمہ

نگلش بورڈ کا پٹودی ٹرافی ختم کرنیکا فیصلہ، شرمیلا ٹیگور کوصدمہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹائیگر نواب منصور علی خان پٹودی سے منسوب پٹودی ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ ٹرافی بھارت اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے فاتح کو دی جاتی تھی۔جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے بعدبھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے تاہم سیریز سے قبل اس بارے میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔ ای سی بی نے بھارت کے سابق کپتان مرحوم منصور علی خان پٹودی کے بیٹے ، بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کیا جس نے منصور علی خان کی اہلیہ، مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو شدیدصدمہ ہوااورانہوں نے کہاکہ مجھے ای سی بی سے براہ راست کوئی اطلاع نہیں ملی لیکن انہوں نے سیف کو خط لکھا ہے کہ وہ ٹرافی کو ریٹائر کر رہے ہیں۔ اگر بی سی سی آئی ٹائیگر کی میراث کو یاد رکھنا چاہتی ہے یا نہیں، یہ ان کا فیصلہ ہے میں اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور خاموش ہے ، البتہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے کہاہے کہ وہ اس بارے میں انگلش بورڈ سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔واضح رہے کہ پٹودی ٹرافی پہلی بار 2007 میں دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ کرکٹ تعلقات کے موقع پر شروع کی گئی تھی۔نواب منصور علی خان پٹودی کے والد نواب افتخار علی خان پٹودی1932اور1946میں بھارت اور انگلینڈ دونوں ملکوں کی جانب سے ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں