سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کر گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کر گئے ۔فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی۔۔۔
انہوں نے 1 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔فاروق حمید نے 1964ء میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔فاروق حمید کی وفات پر وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔