میچ دیکھنے سٹیڈیم آئیں،ایرن ہالینڈ کو فینز کی یاد ستانے لگی
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل میں غیر ملکی پریذینٹر ایرن ہالینڈ نے بھی کراچی میں خالی سٹیڈیم کو دیکھ دکھ کر اظہار کردیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ میچ کے بعد تقریب کے دوران انگلش کرکٹر روی بوپارا اور عروج ممتاز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرن ہالینڈ نے کراچی کے شائقین کرکٹ سے درخواست کی وہ اگلے میچ میں انکی منتظر رہیں گی۔ اس موقع پر عروج ممتاز نے بھی کراچی کے میچ میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پر پریشانی اور دکھ کا اظہار کیا۔