رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش

رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش

ریاض (سپورٹس ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں پھر گردش کرنے لگیں۔

انسٹا سٹوری میں جارجینا نے اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے ، جس میں ان کی انگلی میں ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی دکھائی دے رہی ہے ، انہوں نے اسی انگلی میں انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جس میں عام طور پر منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی عربی میں کیپشن لکھا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں بُری نظر سے محطوظ رکھیں، آمین۔ خیال رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی 31 سالہ گرل فرینڈ جارجینا 2016ء سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی 2 بیٹیاں 7 سالہ عالیانہ 2 سالہ بیلا بھی ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، بلکہ اس سے قبل 2022ء میں بھی اسی طرح انگوٹھی کی تصویر شیئر کرنے پر ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں