پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔

دوروزقبل لاہور قلندرز کے فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کیریئر کی 21ویں ففٹی سکور کی اورسب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی اب تک 20 پی ایس ایل ففٹیز بنا چکے ہیں ،لیگ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے پاس ہے ، وہ اب تک 33 مرتبہ 50 کے ہندسے کو عبور کرچکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں