شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی سٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل

کراچی (سپورٹس ڈیسک )میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی سٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل ہوگئی ۔
دو روزقبل کراچی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر میچ کے بعد سٹیڈیم کے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں شاہین کی گود میں ان کا بیٹا عالیار آفریدی موجود ہے ۔وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ ان تصاویر میں شاہد آفریدی کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی موجود ہیں ۔