ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر:پاکستان اوربنگلہ دیش آج مدمقابل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2025 میں آج مزید دوآخری میچوں کا فیصلہ ہوگا۔
ایونٹ کا14واں میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرانڈ، لاہورمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگاجبکہ دوسرا اور ایونٹ کا 15واں میچ ویسٹ انڈیز تھائی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔