سید سالار جہاں باچا خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب

سید سالار جہاں باچا خیبرپختونخوا  لیکروس ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب

پشاور(سپورٹس ڈیسک ) سید سالار جہاں باچا خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے صدر سید دیا الملک سینئرر نائب صدرمنتخب ہوگئے ۔۔

خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن جنرل کونسل میٹنگ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر سید سالار جہاں باچا کو ایسوسی ایشن کا نیا صدراوردیاالملک کوسینئر نائب صدر منتخب کیاگیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر سید سالار باچا نے نیشنل لیکروس چیمپئن شپ اگلے مہینے پشاور میں منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا ۔جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں