قلندرز ابتدائی میچز سے ہی جیت کے ٹریک پر ہیں:عبداللہ

 قلندرز ابتدائی میچز سے ہی جیت کے ٹریک پر ہیں:عبداللہ

ملتان (سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کا ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن، کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی دریں اثناء لاہور قلندر کے افتتاحی بلے باز عبداللہ شفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔۔

کہ لاہور ابتدائی میچز سے ہی جیت کے ٹریک پر ہے جس کی وجہ سے کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ لیگ میچز میں کامیابی حاصل کریں ،کپتان شاہین شاہ کا فارم میں آ نے کی وجہ سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جس کی ضرورت آ نے والے میچز میں بہت زیادہ تھی، شاہیں شاہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں جن کی کارکردگی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، عبداللہ شفیق نے کہا کہ وہ اچھے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رنز کرنا چاہتے ہیں جو ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں