پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا:شاداب

کراچی(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی محنت اورغلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہم ناکامی میں پلیئرز کا ساتھ نہیں دیتے ہیں، جب آپ پلیئر کو سپورٹ کریں گے تو وہ پرفارم کرے گا۔