سپر لیگ:ملتان سلطانز نے گھر میں جیت کا مزہ چکھ لیا

سپر لیگ:ملتان سلطانز نے گھر میں جیت کا مزہ چکھ لیا

ملتان(سپورٹس رپورٹر) ملتان سلطانز نے گھر میں جیت کا مزہ چکھ لیا، قلندرز کو33رنز سے شکست کاسامنا، تفصیل کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر پہنچتے ہی سلطانز نے حکمرانی کے لئے پیش قدمی شروع کردی ۔۔

تین میچوں میں شکست کاسامنا کرانے کے بعد جیت کا سفر شروع کیا اور روایتی حریف کو33رنز سے ہرادیا، قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 229 کا ہدف دیا ، محمد رضوان 17 گیندوں پر 32 سکور بنا سکے ، عثمان خان نے 39 رنز بنائے ۔ یاسر خان 87 اور آشٹون ٹرنر نے 15 سکور بنائے ۔ افتخار احمد نے 40 رنز بنائے ۔لاہور قلندرز کے ریشا د حسین دو ، شاہین ، سکندر اور آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قلندرز کی ٹیم نے برق رفتاری سے کھیل کا آغاز کیا ،فخرزمان نے 32رنزبنائے ان کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی،عبداللہ شفیق 18ڈیرل مچل 19رنز بناسکے ان کے بعد بلنگ سے کھیل کوسنبھالنے کی کوشش کی وہ چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے شاہین آفریدی ایک رنزبناسکے ،آصف آفریدی چار رنزبناکرکیچ آؤٹ ہوئے ،سکندر رضا نے 50رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 195 رنز بنا سکی۔یاسر خان مین آف دی میچ قرار پائے ۔عبیدشاہ نے تین، بریسول ،اسامہ میر نے دو دو جبکہ لٹل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں